5 مئی 2020 - 08:58
پیشین سرحد پر ایران اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیاں بحال

پاکستان کے سرحدی حکام کا کہنا ہے کہ ایران سے اشیا کی درآمدات کے لئے پیشین کے سرحدی علاقے میں سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو گئی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق پاکستان کے سرحدی حکام نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ پیشین کے سرحدی علاقے میں ایران سے پاکستان کے لئے اشیا اور مصنوعات کی درآمدات کے لئے بنائے گئے مرکز کو ہفتے میں چار روز صبح آٹھ بجے سے دو بجے دن تک کھولا جائے گا اور ایران کے اس مرکز سے پاکستان میں، غذائی اشیا درآمد کی جائیں گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سرحد سے روزانہ پچاس ٹرک اور دوسری گاڑیاں رفت و آمد کرتی ہیں۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر ایران سے بعض پڑوسی ملکوں منجملہ پاکستان و افغانستان میں اشیا کی درآمدات کے لئے سرحدی مراکز بند کر دیئے گئے ہیں۔

342/